21 اپریل 2013 - 19:30
شام کے حالات میں بہتری آ رہی ہے: بشار الاسد

شام کے صدر بشار الاسد نے لبنان سے آئے ہوئے ایک اعلی سطح کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام کے حالات میں بہتری آرہی ہے اور شامی افواج عوامی حمایت سے کامیابیاں حاصل کر رہی ہے.

ابنا: شام کے صدر بشار الاسد نے لبنان سے آئے ہوئے ایک اعلی سطح کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام کے حالات میں بہتری آرہی ہے اور شامی افواج عوامی حمایت سے کامیابیاں حاصل کر رہی ہے.انہوں نے کہا کہ حکومت باغیوں سے کوئی رعایت نہیں برتے گی اور ان کو آڑے ہاتھ لیا جائے گا.تازہ ترین صورتحال کے مطابق شامی افواج نے دمشق کے مضافات میں باغیوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور مغربی حمایت یافتہ باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے.ادھر ادلیب میں بھی ایک کامیاب آپریشن کے نتیجے میں اسلحہ اور بارود سے بھری 4 گاڑیاں مسلح افواج نے اپنے قبضے میں لے لیں اور سڑک کنارے بچھی ہوئی تیرہ مختلف ٹینک شکن بارودی سرنگوں کو بھی ناکارہ بنا دیا. زرائع کے مطابق یہ بارودی سرنگیں ترکی کی بنی ہوئی تھیں. اس آپریشن میں کئی باغیوں کی مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲